ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / عوام کو فقیربنانے والی بی جے پی کو الیکشن میں چوتھے نمبر پر پہنچائیں:مایاوتی

عوام کو فقیربنانے والی بی جے پی کو الیکشن میں چوتھے نمبر پر پہنچائیں:مایاوتی

Wed, 07 Dec 2016 12:37:39  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 6 دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے آج عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بند ی کے بعد عوام کو فقیربنانے والی بی جے پی کواترپردیش سمیت کئی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کراری شکست دے کر چوتھے نمبرپر لانا ہو گا۔مایاوتی نے بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے 61ویں ’پری نروا ن دیوس ‘پر یہاں منعقد پروگرام میں کہا کہ اپنے ایک چوتھائی انتخابی وعدے بھی نہیں پورے کرنے والی مرکز کی نریندر مودی حکومت کی طرف سے سیاسی فائدے کے لیے نوٹ بند ی کے بے سوچے سمجھے اٹھائے گئے اس کے قدم سے ملک کی تقریباََ 90فیصد عوام فقیر اور غریب بنتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کو ان کی سیاسی مفادپرستی کی سزا اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں ملے گی، آپ ارادہ کریں کہ بی جے پی کوالیکشن میں سب سے پیچھے چوتھے نمبر پر پہنچانا ہے۔اسے سبق ملنا چاہیے کہ عوام کو کو پریشانی میں ڈالنے کا انجام کیساہوتاہے؟۔مایاوتی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر آئین کی سیکولر ڈھانچہ کو تباہ کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ طاقتیں ملک کے آئین کو تبدیل کرکے ہندوتو پر مبنی نسل پرستانہ نظام قائم کرنے میں مصروف ہیں، آج مسلمان اور دیگر مذہبی اقلیتیں اگر تھوڑی بہت محفوظ ہیں تو یہ امبیڈکر کی ہی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ امبیڈکر کی طرف سے آئین میں دیئے گئے حقوق کا تحفظ اور اپنی سماجی اور اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لیے دلتوں، پسماندہ طبقات اور مذہبی اقلیتوں کو ’اقتدار کی ماسٹر کنجی ‘اپنے ہاتھ میں لینی ہوگی، یہ آپ کے ہاتھ میں نہیں آئے، اس کے لئے ان سبھی طبقوں کے استحصال کرنے والے لوگ سام دام، ڈنڈ بھید کرکے انہیں آپس میں تقسیم کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔
مایاوتی نے کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد لمبے عرصے تک مرکز اور ریاستوں کے اقتدار میں رہی کانگریس نے آئین کے تحت دلتوں، پسماندہ طبقات اور مذہبی اقلیتوں کو دئیے گئے حقوق کا مکمل فائدہ انہیں نہیں دیا۔ساتھ ہی امبیڈکر کو ملک کے اعلی ترین شہری اعزاز ’بھارت رتن‘سے بھی نہیں نوازا۔بی ایس پی صدر نے کہا کہ مخالف پارٹیاں اکثر یہ کہہ کر دلتوں اور پسماندہ طبقات میں پھوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ امبیڈکر نے صرف دلتوں کا ہی خیال رکھا تھا جبکہ یہ سچائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے دور حکومت میں دیگر پسماندہ طبقوں کو شودر اور دلتوں کو انتہائی شودر کہا جاتا تھا۔اس وقت انگریزی حکمرانوں نے ان کی شناخت کے لیے فہرست مانگی تھی،اس بات پر امبیڈکر راضی ہو گئے تھے،جب فہرست تیار ہو رہی تھی، تب ان کا استحصال کرنے والے لوگ ، جن کے ہاتھوں میں مخالف جماعتوں کی قیادت ہے، انہوں نے سازش کرکے ان میں سے بہت سے لوگوں کو زبردستی جعلی براہمن ، ویشیہ اور چھتریہ بنا کر ان کو فہرست میں شامل نہیں ہونے دیا تھا۔بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ امبیڈکر نے ایسے گمراہ کئے گئے لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے آئین میں آرٹیکل 340کا انتظام کیا، جس میں واضح کیا کہ ملک میں جو ذاتیں درج فہرست ذات اورقبائل میں شامل نہیں ہوئی ہیں، ان کی تعلیمی، سماجی اور اقتصادی صورت حال کے پیش نظر منتخب حکومت کمیشن بنائے اور ان کے لیے ریزرویشن کا انتظام کرے،منڈل کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر دیگر پسماندہ طبقے کو ریزرویشن کی سہولت ملی۔انہوں نے کہا کہ 1989میں جب سابق وزیر اعظم وی پی سنگھ نے بی ایس پی کی حمایت کے بدلے میں اس کے تین اہم مطالبات یعنی امبیڈکر کو ’بھارت رتن‘ کا خطاب دینے، منڈل کمیشن کی سفارشات کو لاگو کرنے اور بی جے پی کا ایودھیا ایجنڈا لاگو نہیں ہونے دینے کی باتیں مان لیں، تو بی جے پی نے ان کی حکومت سے حمایت واپس لے لی، اس سے ثابت ہو جاتا ہے کہ کانگریس کی ہی طرح بی جے پی بھی ملک میں دلت، دیگر پسماندہ طبقات اور مسلمانوں دیگر سمیت مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہے۔


Share: